70 Lac Robbery in City Chichawatni, Shopkeepers protests - Chichawatni | Newspaper Online
Headlines News :
Home » , » 70 Lac Robbery in City Chichawatni, Shopkeepers protests

70 Lac Robbery in City Chichawatni, Shopkeepers protests

Written By Nouman Warraich on Friday, June 21, 2013 | 12:25 PM



چیچہ وطنی انجمن تاجران اور صرافہ ایسوسی ایشن کا پولیس انتظامیہ کے خلاف احتجاج اور سخت نعرے بازی۔تفصیل کے
مطابق گزشتہ روزشہر میں دن دیہاڑے بھرے بازا ر میں کپڑے اور صراف کی دکان پر ڈاکتیاں،4 ڈاکو صرافہ کی دکان سے 70 لاکھ روپے کا سونا ،لیپ ٹاپ اورکپڑے کی دکان سے 50 ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، واردات کے خلاف صرافہ ایسوسی ایشن نے احتجاجاْ اپنی دکانیں بند کر دیں۔ بلاک نمبر4 میں واقع طاہر جیولرز اور طاہر فیبرکس کی دکان پرچار مسلح ڈاکو دو موٹر سائیکلوں پر اسلحہ لہراتے ہوئے آ ئے اور گن پوائنٹ پر صراف کی دکان نقدی اور سونا ، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور کپڑے کی دکان سے 50 ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی ،مزاحمت پر دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف شہریوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں نے ہمارا جینا حرام کر دیا ہے ایسا لگتا ہے پولیس ڈاکوؤں کے ساتھ ملی ہوئی ہے جو ہماری جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔چیچہ وطنی انجمن تاجران اور صرافہ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی اور مارکیٹیں اور دوکانیں بند رکھی ۔جس پر DPOسید خرم علی شاہ اور سرکل ڈی ایس پی محمد تنویر نے تاجر تنظیموں اور صرافہ ایسوسی ایشن سے مذکرات میں کہا مجھے صرف پانچ دن کا ٹائم دیں میں تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کروں گا اور اور آپ لوگوں کا نقصان پورا کروا دوں گا۔صرافہ ایسوسی ایشن نے کہا اگر اس کے بعد ہم تاحال ملزمان کی گرفتاری تک شہر میں ہڑتال رکھیں گے۔

Share this article :

1 comment:

  1. Aww, this helps me a lot in understanding the concept of these topics. Very helpful and informative. If you want to get istikhara services, Syed Abdullah Shah Bukhari has the best istikhara center for Online Istikhara For Marriage , Financial Problem Istikhara, etc.

    ReplyDelete

BiseSahiwal Result 2013

Photos

Weather

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Proudly powered by Blogger
Copyright © 2011. Chichawatni | Newspaper Online - All Rights Reserved
Original Design by Creating Website Modified by Adiknya