چیچہ وطنی،بجلی کی تاریخی لوڈ شیڈنگ سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئ
چیچہ وطنی(نمائندہ) بجلی کی تاریخی لوڈ شیڈنگ سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی،شہری اور دیہی علاقوں میں 20گھنٹے سے زائد بجلی بند رہی جس سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی،بیشتر علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی اور مساجد میں نمازیوں کو وضو کیلئے بھی پانی نہیں مل سکا،بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے ہر قسم کا کاروبار ٹھپ ہوگیا،عوامی حلقوں نے حکومت اوراپوزیشن کی بے حسی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی عوام سے مخلص نہیں اور اپنے مفادات کی تکمیل کیلئے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے،لوڈ شیڈنگ کے دوران میپکو کے مقامی دفاتر نے
اپنے فون نمبرز کے ریسیور آف کردئیے اور کال کرنے پر تمام نمبر زمصروف ملتے رہے
0 comments:
Speak up your mind
Tell us what you're thinking... !