چیچہ وطنی میں مسافر ویگن میں آتشزدگی سے 28سالہ خاتون کی ہلاکت اور متعدد کے جھلس جانے کے مقدمہ میں ملوث ڈرائیور تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔ پولیس کے مطابق 21دسمبر کو گاؤں110ج ب فیصل آباد کا رہائشی عبدالرزاق وٹو اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ فوتیدگی میں شرکت کیلئے بوریوالہ جارہے تھے کہ اوورہیڈ برج کے قریب ویگن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے ویگن میں سوار مدعی کی 28سالہ ہمشیرہ ممتاز بی بی زوجہ محمدحنیف زندہ جل کرجاں بحق جبکہ 2خواتین2بچوں اور2مردوں سمیت 6،افراد جھلس گئے،ویگن جو ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر حاجی عاشق کے بھانجے کی ملکیت بتائی جاتی کا ڈرائیور الطاف حسین ساکن155-A،نائن ایل موقع سے فرار ہوگیا تھاجسکے خلاف پولیس نے ضابطہ فوجداری کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے تاہم وہ تاحال مفرور ہے، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ذرائع کے مطابق جھلسنے والے تمام افراد کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا جاچکا ہے۔
-28-year-old woman died and several of the burnt out, case involved the driver still not arrested According to police, on December 21 village 110 c b Faisalabad resident Abdul Watto with family going toward Burewala near over head bridge the wagon suddenly fire, 28-year-old sister Mumtaz Bibi and 2 women, 2 children and 2 males and 6, the scorched,.
0 comments:
Speak up your mind
Tell us what you're thinking... !