Chichawatni The Fake Peer Bail Accepted
چیچہ وطنی: لڑکی کے قتل میں ملوث جعلی پیر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور چیچہ وطنی … چیچہ وطنی کی مقامی عدالت نے لوہے کی گرم سلاخیں مار مار کر 13 سالہ لڑکی کو ہلاک کرنے والے جعلی پیر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ گزشتہ روز چیچہ وطنی کے نواحی گاوٴں 21 چودہ ایل میں غلام شبیر نامی جعلی پیر نے محنت کش منظور حسین اوڈ کی 13 سالہ بیٹی سلمیٰ بی بی کو آسیب زدہ قرار دیکر علاج کے بہانے اسے چھری اور لوہے کی گرم سلاخوں سے مار مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف 302 کا مقدمہ درج کرلیا تھا، آج ملزم نے اپنے وکلا مہر احسان الٰہی اور ممتاز سالک کی وساطت سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چیچہ وطنی کی عدالت میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی، جسے فاضل جج نے منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 24 جولائی کو مقرر کردی۔ |
0 comments:
Speak up your mind
Tell us what you're thinking... !