Home »
» Crime News | ChiChaWatni
Crime News | ChiChaWatni
|
چیچہ وطنی : چیچہ وطنی میں جعلی پیر نے نوجوان کے دونوں پاﺅں جلادئیے۔ چک نمبر10/11 کے نوجوان کو دورے پڑتے تھے ۔ گھر والوں نے گاﺅں میں مقیم پیر سے رجوع کیا تو اس نے سجاد ڈوگر کے دونوں پاﺅں جلتے ہوئے کوئلوں پر رکھوادئیے جس سے لڑکے کا بایاں پاﺅں اور ٹانگ کی کھال بری طرح جل گئی جبکہ دائیاں پاﺅں بھی متاثر ہوگیا۔ زخم تو مندمل ہوگئے لیکن بایاں پاﺅں پوری طرح مفلوج ہوگیا۔ادھر مقامی پولیس نے جعلی پیر کے خلاف کاروائی کرنے سے معذرت کرلی ہے.
دوسری جانب چیچہ وطنی ہی میں دوران سفر نوسرباز پانچ اہلکاروں کو نشہ آور چیز کھلاکر موبائل فون اور ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ کرلے گئے۔یہ اہلکار عوامی ایکسپریس گوجرانوالہ سے نواب شاہ جارہے کہ انہیں نشہ آور چیز کھلاکر بیہوش کردیا اور ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اور موبائل فون نکال کرلے گئے۔ بے ہوش اہلکاروں کو
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچادیا گیا
|
|
0 comments:
Speak up your mind
Tell us what you're thinking... !